ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

دل کی بیماریوں میں مریض کیلئے ہلکی پھلکی ورزش، سادہ طرز زندگی، وقت پر سونا، شوگر اور وزن کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

ورلڈ ہارٹ ڈے کے عالمی دن کے موقع پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا.

واک میں پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر نثار احمد سعیدی اور معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر صائمہ ناز، ڈاکٹر حصیف رضا سمیت مختلف شعبوں کے ایچ او ڈیز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

واک کا مقصد شہریوں کو دل کے امراضِ سے بچاؤ اور دل کے مریضوں کو علاج، احتیاطی تدابیر اور محتاط لائف سٹائل سے آگاہی دینا تھا۔

پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن خاں، ایچ او ڈی کارڈیالوجی ڈاکٹر نجم ثاقب اور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر حصیف رضا نے شرکاء واک کو انسانی جسم میں دل کی اہمیت، بیماریوں سے بچاو اور صحت مند طرز زندگی بارے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دل کی بیماریوں میں مریض کیلئے ہلکی پھلکی ورزش، سادہ طرز زندگی، وقت پر سونا، شوگر اور وزن کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ احتیاط علاج سے زیادہ ضروری ہے۔ آگاہی واک کارڈیالوجی بلاک سے شروع ہو کر بیرونی گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔