عارف والا: تھانہ صدر کے علاقہ میں انسانیت کی تذلیل کا واقعہ

نواحی گاؤں 52 ای بی میں با اثر ملزمان نے اپنی ہی عدالت لگا لی .

عارف والا: تھانہ صدر کے علاقے میں انسانیت کی تذلیل کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 13ملزمان نامزد اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 52 ای بی میں با اثر ملزمان نے اپنی ہی عدالت لگا لی . لڑکیوں کو چھیڑنے کا الزام لگا کر ملزمان ںے نوجوان کے بال مونڈھ دئیے .

ملزمان متاثرہ شخص کا چہرہ کالا کرکے گدھے پر بٹھا کر گاؤں کے چکر لگواتے رہے. انسانیت سوز واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . ڈی پی او پاکپتن کے حکم پہ فوری مقدمہ درج . دو مرکزی ملزم گرفتار، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں.

وقوعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے گی ۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں. شکایت پر متعلقہ تھانے سے رجوع کیا جائے. ڈی پی او طارق ولایت

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔