وومن پروٹیکشن سنٹر ساہیوال میں تعینات سوشل ویلفیئر آفیسر سمیرا شاہین کا ایک اور اعزاز

سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود نے وومن پروٹیکشن سنٹر ساہیوال میں تعینات سوشل ویلفیئر آفیسر سمیرا شاہین کو خصوصی طور پر اپنے دفتر مدعو کیا اور انہیں شاندار پرفارمنس پر خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔