چیچہ وطنی میں گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کا معاملہ، حنا پرویز بٹ کا نوٹس

حنا پرویز بٹ نے چیچہ وطنی پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔

چیچہ وطنی : چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے.

حنا پرویز بٹ نے چیچہ وطنی پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔ جس پر تھانہ شاہکوٹ پولیس نے متاثرہ لڑکی 16 سالہ ردا فاطمہ کی والدہ امرین بی بی کی مدعیت میں ملزم اسلم جوئیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 34 چودہ ایل کی رہائشی امرین بی بی نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی ردا فاطمہ کو 26 ستمبر کی شام نزدیکی دکان پر گھی لانے کے لیے بھیجا۔

راستے میں ملزم اسلم ولد غلام فرید جوئیہ میری بیٹی کو بازو سے پکڑ کر خالی احاطے میں لے گیا اور شلوار اتار کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے لگا۔ لڑکی کے واپس نہ آنے پر میں اس کے پیچھے گئی تو اس کے شور کی آواز سنی اور دیکھا کہ ملزم میری بیٹی کے ساتھ زنا حرام کاری کر رہا ہے۔

میرے شور واویلا کرنے پر گواہان آ گئے اور ملزم اپنی شلوار اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا۔ ہم نے موقع پر پولیس 15 کو کال کی اور پولیس موقع پر پہنچی۔ میری بیٹی کے کپڑے اب بھی آلودہ ہیں، لہذا اس کا میڈیکل کرایا جائے اور ملزم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ تھانہ شاہکوٹ پولیس نے ملزم اسلم جوئیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کی انصاف کے لیے اپیل

متاثرہ لڑکی ردا فاطمہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں زیر علاج ہے، اس کی والدہ امبرین بی بی نے انصاف کے لیے ڈی پی او ساہیوال اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے۔

ملزم اسلم کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس تھانہ شاہ کوٹ ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔ متاثرہ لڑکی ردا فاطمہ کے گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بااثرلوگ ہیں ، پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔