ممبر صوبائی اسمبلی و چیئر پرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا اوکاڑہ کا دورہ

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت اور ڈی ایس پی سٹی سرکل نے ان کا استقبال کیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی و چیئر پرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اوکاڑہ کا دورہ کیا اور زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین اور انکی فیملیز سے ملاقات کی.

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت اور ڈی ایس پی سٹی سرکل نے ان کا استقبال کیا۔ چئیر پرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی حالیہ دنوں میں زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین اور انکی فیملیز سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات باعث اطمینان ہےکہ تمام کیسز میں ایف آئی آر فوری درج ہوئی اور ملزمان گرفتار ہیں.ضلعی سربراہ پولیس کی کمانڈ میں ملزمان کی گرفتاری پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے.

واقعات کو رپورٹ کرنا اہم ہے، وکٹم رپورٹ کرے تو ہی ملزمان کیفر کردار تک پہنچ سکتے ہیں. یہ سب خواتین بہادر اور لائق تحسین ہیں. وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں.

ڈی پی او اوکاڑہ نے حنا پرویز بٹ کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کارکردگی اور مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔