ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں جعلی ڈاکٹر گرفتار کئے جانے کے معاملے پر ایم ایس کا مؤقف

امکان ہے کہ تینوں جعلی ڈاکٹرز مریضوں سے علاج کرانے کے پیسے لیتے ہوں.

ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں جعلی ڈاکٹر گرفتار کئے جانے کے معاملے پر ایم ایس ڈاکٹر نثار احمد نے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کیجانب سے مسئلے کو غلط انداز میں اٹھایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی میڈیا پرسن کی نشاندہی پر جعلی ڈاکٹرز کو نہیں پکڑا گیا۔ بلکہ انتظامیہ کی فرض شناسی سے ان جعلی ڈاکٹرز کو پکڑا گیا ہے. ڈی ایم ایس ڈاکٹر عدیلہ کا ان جعلی ڈاکٹروں کی گرفتاری میں اہم کردار ہے۔

تینوں جعلی ڈاکٹرز کسی بھی وارڈز میں مریضوں کو چیک نہیں کر رہے تھے بلکہ جعلی ڈاکٹرز خود کو مریضوں کے اٹینڈنٹ ظاہر کر رہے تھے۔

امکان ہے کہ تینوں جعلی ڈاکٹرز مریضوں سے علاج کرانے کے پیسے لیتے ہوں. جعلی ڈاکٹر کسی بھی جگہ مریضوں کو چیک کرتے نہیں پائے گئے۔ اسپتال انتظامیہ نےخود ان جعلی ڈاکٹرز کو پکڑا اور ایف آئی آر درج کروائی ہے.

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔