ریٹائرڈ ملازمین کی یو اے ای "پرائیویٹ ٹیچنگ ورک پرمٹ” میں دلچسپی

یہ ورک پرمٹ آپ کو بااختیار بناتا ہے کہ آپ امارات میں اپنی آمدنی میں معقول اضافہ کرسکیں۔

دبئی ( ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں "پرائیویٹ ٹیچنگ ورک پرمٹ” کا اعلان کیا ہے تاکہ سکولوں سے باہر ٹیوشن کو قانونی تحفظ دیا جا سکے۔
یہ ورک پرمٹ آپ کو بااختیار بناتا ہے کہ آپ امارات میں اپنی آمدنی میں معقول اضافہ کرسکیں۔ نئے ورک پرمٹ کو یو اے ای کے سکولوں میں تعینات پاکستانی اساتذہ کے علاوہ طلباوطالبات کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔
اب ریٹائرڈ ملازمین، خاص طور پر تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی آراء بھی سامنے آئی ہیں جو اس ورک پرمٹ کو یو اے ای میں اپنی رہائش کو طول دینے کی ایک سہولت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
یہ راستہ انہیں اپنے اہم کیریئر سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں اپنی رہائش کو طول دینے کی اجازت دیتا ہے۔
دبئی میں مقیم ایک ریٹائرڈ ٹیچر کا کہنا ہے کہ میں نے 28 سال امارات میں تعلیمی خدمات سرانجام دی ہیں۔ لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد وسیع تجربہ ہونے کے باوجود مجھے کام نہیں ملا۔ میں نے متعدد والدین سے رابطے کیے لیکن انہوں نے مجھے ٹھکرا دیا کیونکہ قانونی طور پر ٹیوشن کی اجازت نہیں تھی۔
میں یقینی طور پر درس و تدریس کو جاری رکھنا چاہوں گا اور نئے ورک پرمٹ نے مجھے ایک موقع فراہم کیا ہے۔ والدین بھی ہمیشہ اچھے اساتذہ کی تلاش میں رہتے ہیں جو مہارت اور تجربہ رکھتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔